ہارون آ باد میں کتب فراہم نہ کی جاسکیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:36

ہارو ن آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈاور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی لاپرواہی اور طلبہ و طالبات سے بے حسی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے تعلیمی سیشن کے پہلے ماہ کا افتتاحی مرحلہ جاری ہونے کے باوجود تحصیل ہارون آ باد میں مختلف کلاسز کی تعلیمی کتب فراہم نہ کی گئی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بری طرح متاثرہوا ہے حکومت پنجاب "پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب "جیسے بلندو بانگ دعوؤں اشتہارات شائع کراتی رہتی ہے اور گڈ گورننس کے دعوے بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں مگر زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تاحال تحصیل ہارون آباد میں طلبہ وطالبات کو نصابی کتب مکمل فراہم نہیں کی ہیں متاثرہ طلبہ وطالبات کے والدین میاں محمد یونس وٹو ،محمد فاروق ،محمد ایوب ،محمد شہباز ملک ،مبشر اقبال ،محمد رضوان ،محمد شفیق ،محمد قیوم ،محمد جمیل کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو اردو میڈیم کتب کی ضرورت ہے تو زبر دستی انگلش میڈیم بھجوا دی گئی ہیں کئی جماعتوں کو کتابیں سرے سے دی ہی نہیں گئی ہیں کیونکہ وئیر ہاؤس تحصیل ہارون آباد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ابھی تک کئی نصابی کتب بالکل فراہم ہی نہیں ہیں والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ نعروں کی بجائے عملی کام کیا جائے اور طلبہ وطالبات کے تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے فی الفور متعلقہ کتب فراہم کی جائیں ۔