حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ، کاشتکار لٹنے لگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء ) پاسکو اور محکمہ خوراک کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہو نے پر غلہ منڈی اور ڈائریکٹ کھیتوں سے وسیع پیمانے پر پرائیویٹ پارٹیوں کی طرف سے گندم کی خرید جاری ہے اور کسانوں کو1165سے1150تک فی من کے حساب سے گندم فروخت کرنا پڑ رہی ہے جبکہ سرکاری قیمت1300سو روپے من ہے لیکن محکمہ خوراک اور پاسکو کی طرف سے خریداری نہ ہو نے پر کسان کم قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق روزانہ 25سے 30ہزار بوری شہر سے باہر جا رہی ہے اور اگر یہی صورت حال رہی تو ضلع پاکپتن میں محکمہ خوراک اور پاسکو ٹارگٹ پورا نہیں کر سکیں گئے محکمہ خوراک کے دعوے بھی ہوا میں اڑ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :