صحافی سے ڈکیتی کا مقدمہ درج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:33

پیرمحل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) عدالتی حکم پر پولیس نے مقامی صحافی سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی صحافی سید نیئرعباس شیرازی کو اپنے گھر جاتے ہوئے تین کس مسلح افراد جن میں علی شاہ ، حمزہ ولد صلاح دین ایک نامعلوم نے چک نمبر320گ ب روڈ پر روک کر نقدی موبائل فون چھین لیا اور تشدد کانشانہ بنایا اور فرارہوگئے صحافی نیئر شاہ نے پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ پیرمحل موقع پر پہنچا اور ملزمان کی شناخت کے باوجود چار ماہ تک مقدمہ درج نہ کیا جس پر صحافی نے عدالت سے رجوع کیا تھاعدالت کے حکم پر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ تو در ج کرلیا مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ کیے ۔