’ریل کی پٹڑی پر بھی بسیں ہی چلا دیں ‘

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) محکمہ ریلوے کے افسران ہی محکمہ ریلوے کی نئیا کو لے ڈوبیں گے افسران نے ٹرانسپورٹرز سے ملکر ٹرینوں کے ایسے ٹائم ٹیبل ترتیب دیئے ہیں جس سے سراسر فائدہ ٹرانسپورٹرز کو ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں سرگودھا سے لالہ موسیٰ کی طرف جانے کیلئے ہزارہ ایکسپریس اور دھماکہ ایکسپریس کا وقت ایک ہی ہے دونوں ٹرینوں کو آگے پیچھے روانہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کوئی سہولت نہیں ایک ٹرین تمام مسافر لے جاتی ہے دوسری ٹرین خسارے میں جاتی ہے اگر ان ٹرینوں کے درمیان مناسب وقفہ ڈال دیا جائے تو اس سے بہتری آسکتی ہے یہی صورتحال ملت ایکسپریس اور ملتان کیلئے چلنے والی ساندل ایکسپریس کیلئے بھی ہے دونوں ٹرینوں کے درمیان کوئی مناسب وقفہ نہیں ہے جبکہ سرگودھا سے کندیاں کیلئے چلنے والی ٹرین کو بند کردیا گیا اسی طرح لاہور سے براستہ سرگودھا ‘ میانوالی جانیوالی ریل کار کو بھی بند کرکے ٹرانسپورٹروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کو منافع بخش بنانے کے وژن کو بیورو کریسی تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :