امیر المومنین حضرت علی المرتضیؓ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) داماد رسولؐ امیر المومنین حضرت علی المرتضیؓ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ امام بارگاہوں سمیت مساجد پر چراغاں بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے تقریباتق کا اہتمام کیا گیا تھا مساجد اور امام بارگاہوں میں صبح کا آغاز حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے درجات کی بلندی اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور ان کی زندگی کو اپنا کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کو بہترین ذریعہ قرار دیا گیا علماء کرام اور ذاکرین کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت کا ہر ہر پہلو انسانیت کی فلاح کی طرف لے جانیوالا ہے اگر مسلمان حضرت علیؓ کا طرز زندگی اپنالیں تو دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں کیونکہ حضرت علیؓ نے اپنے طرز زندگی کو نبی پاکؐ کی زندگی کے مطابق ڈھالے رکھا اور یہی وجہ تھی کہ دنیا آج بھی حضرت علیؓ کی زندگی کو مثالی قرار دیتی ہے۔