سرگودھا میں بھی اقبال کی 78 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) ملک بھر کی طرح شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 78 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا اس ضمن میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ ساتھ انکی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ۔مختلف تنظیموں نے مشاعروں کا بھی اہتمام کیا تھا ۔