کراچی،نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ،ملزمان کی فائرنگ سے گارڈزخمی ہوگیا

جمعرات 21 اپریل 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب واقع نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی فائرنگ سے نجی بینک کاگارڈزخمی ہوگیاہے ۔بینک کے سیکورٹی گارڈکی جوابی فائرنگ سے ڈاکوفرار ہوگئے ہیں۔زخمی سیکیورٹی گارڈکواسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یوکاکہناہے کہ رواں سال چوتھی بینک ڈکیتی سیکورٹی گارڈنے ناکام بنائی ہے۔ زخمی گارڈکی بہادری پر50ہزارروپے انعام دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :