پاکپتن، تھانہ صدر کی حدود ماجاں کے قحبہ خانے پر فحاشی عروج پر ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی

جمعرات 21 اپریل 2016 19:46

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) تھانہ صدر کی حدود محمد پور جاگیر میں ماجاں کے قحبہ خانے پر فحاشی عروج پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق بائی پاس روڈ محمد پور جاگیر پر ماجاں اور اسکے ساتھی یوسف نے قحبہ خانہ بنا کر فحاشی پھیلا رکھی ہے فحاشی کے اڈے پر صبح سے شام جرائم پیشہ افراد کا تانتا بندھا رہتا ہے جہاں پر نوٹوں کی چمک کے عوض تسکین کے لئے فحاشی کے لئے تتلیوں کیساتھ شراب چرس منشیات بھی فراہم کی جاتی ہے قحبہ خانے کی مالکن اور اسکا ساتھی چند روپے کے خاطر نوجوان نسل کو بھی تباہی و بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں شہری حلقوں نے ڈی پی او پاکپتن سے فحاشی کے اڈے کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :