بلدیہ عظمیٰ کراچی خصوصاً کے ڈی اے ونگ کے ملازمین کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں ،ایڈمنسٹریٹر کراچی

جمعرات 21 اپریل 2016 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی خصوصاً کے ڈی اے ونگ کے ملازمین کے مسائل سے وہ پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کی تنخواہ جلد از جلد ادا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کے ڈی اے مزدور یونین کے صدر عبدالمتین اور جنرل سیکریٹری محمد اشفاق چشتی کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، وفد نے کے ڈی اے کے ملازمین کو درپیش مسائل خصوصاً تنخواہ کی وقت پر عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ ملازمین یا کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہیں کر رہی بلکہ وسائل کی کمی کے باعث تنخواہیں کی وقت پر ادائیگی میں مشکلات ہیں تاہم کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بعد ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سوک سینٹر میں احتجاجی ملازمین سے بھی مختصر خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :