آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہوجائے گا،سینیٹر سعید غنی

ہم جب حکومت میں تھے تب بھی ہمارا احتساب کیا گیا ہے،کرپشن کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں ،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 21 اپریل 2016 19:36

آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہوجائے گا،سینیٹر سعید غنی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج سے 11افسرا ن کو برطرف کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ فوج کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔پاک فوج کے فیصلے سے مقدس گائے کا جو تصور ہے وہ ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب حکومت میں تھے تب بھی ہمارا احتساب کیا گیا ہے ۔ہم ملک میں کرپشن کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :