جنوبی وزیرستان، آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی 2ہزار358خاندان 10 دنوں کے اندر پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں گھروں کو واپس

جمعرات 21 اپریل 2016 19:34

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی 2ہزار358خاندان 10 دنوں کے اندر پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچادئے گئے۔برکی قبائل نے بھی رجسٹریشن کرنے اور واپسی کا اعلان کردیا ۔برکی قبائل کو منانے میں پاک ارمی کے ریٹائرڈ کرنل میرزاعلی خان برکی نے اہم کردار ادا کیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا فیز تھری کا سلسلہ گیارہ اپریل سے شروع ہے۔گیارہ اپریل سے اکیس اپریل تک 2ہزار 358خاندان جوکہ 3ہزار 517افرا د پر مشتمل ہیں پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچادئے گئے۔ واپسی کے پہلے دن گیارہ اپریل کو 160 خاندان اپنے اپنے گھروں کو پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں پہنچادئے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے دن 335خاندان ، تیسرے دن 100خاندانوں ، چاتھے دن 307خاندان،پانچویں دن 327خاندان،چھٹے روز 230خاندان،ساتویں دن 185خاندان،اٹھویں دن 35خاندان،نویں دن 317خاندان اور دسویں دن 374خاندان پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچادئے گئے۔اتوار کے دن چھٹی کی وجہ سے کوئی خاندان واپس نہ جا سکا ۔اسی طرح گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے واپسی کے اس مہم کے دوران اب تک 2ہزار358خاندان پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچا دئے گئے ہیں۔

واپس جانے والے متاثرین کے لئے ایف ار ٹانک کے علاقہ خرگی کے مقام پر عارضی کیمپ بنایا گیا ہے۔جہاں پرواپس جانے والے خاندان جمع ہوکر ان کی یہاں رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ان کی فری میڈیکل چیک اپ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور دیگر تمام سہولیات فرہم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ واپس جانے والے خاندانوں کو دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ کے لئے دئے جارہے ہیں۔

اور اے ٹی ایم کے زریعے پچیس ہزار روپے دئے جارہے ہیں۔جن لوگوں کے مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں ان کو چار لاکھ روپے دئے جارہے ہیں اور جن لوگوں کے مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جارہے ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے زرائع کے مطابق تحصیل لدھا کے وادی کانی گرم کے قبائل نے بھی رجسٹریشن کرانے اور اپنے اپنے گھروں کو واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل کانی گرم کے برکی قبائل نے واپس جانے سے انکار کیا تھا ۔مگر برکی قبائل سے تعلق رکھنے والے پاک ارمی کے ریٹائرڈ کرنل میرزاعلی خان برکی نے برکی قبائل کو مناکر انھیں واپس جانے پر راضی کردئے ہیں۔اسی طرح برکی قبائل دو مئی سے پانچ مئی کے دوران خرگی ائی ڈی پیز کیمپ میں رجسٹریشن کرانے کے ساتھ اسی کیمپ سے اپنے اپنے گھروں کو پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں روانہ کئے جائیں گے۔

خرگی کیمپ میں پاک فوج ،پولیٹیکل انتظامیہ اور دیگر اداروں کے افیسرز و اہلکار موجود ہوتے ہیں جو متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے متاثرین کے مسائل فوری طور پر حل ہورہے ہیں۔کیمپ میں معزور اور عمررسیدہ افراد کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ان کو وہیل چیئر بھی دئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :