ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ہی ٹاور پر آلات نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائیگا، شیخ آفتاب احمد

ٹیلی کام کمپنیاں کسی صارف سے زیادتی کریں تو پی ٹی اے کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، وزیر مملکت کا سینیٹ میں جواب

جمعرات 21 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سینیٹ کو بتایا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ہی ٹاور پر آلات نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائیگا، ٹیلی کام کمپنیاں کسی صارف سے زیادتی کریں تو پی ٹی اے کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشنز سروسز استعمال کرنے والے صارفین کے مفادات کے تحفظ کی ذمہ داری پی ٹی اے پر ہے۔

اگر کمپنیاں کسی صارف سے زیادتی کریں تو پی ٹی اے کو کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔ 60 ملین روپے جرمانہ ایک کمپنی پر کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ کمپنیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور مقابلے کا رجحان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ٹاور پر سب کمپنیوں کے آلات نصب کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :