میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل

جمعرات 21 اپریل 2016 19:11

بورے والا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء )مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی میونسپل کمیٹی کے لئے دومزدور نشستوں پر ڈاکٹر محمد سرور ،ملک رحمت علی،اقلیتی دونشستوں کے ڈاکٹر اسلم پرویزبگا،شمعون مسیح،خواتین کی چار نشستوں پرنسرین اختر ،حاجن فوزیہ،خالدہ بیگم اور پروین اختر کو نامزد کردیا جبکہ ضلع کونسل میں ٹیکنو کریٹ نشست چوہدری اسامہ احمد، کسان کے رانا غلام ربانی ،خواتین کوثرپروین عرف سلمیٰ ایوب اور خواتین اقلیتی نشست کے لئے نذیر اختر رندھاوا کو نامزد کیا گیا ہے ان نامزدگیوں پر مسلم لیگ کے بزرگ رہنما اور امیدوار برائے لیبر کونسلر چاچا محمد اسلم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ جماعت کی پالیسی ہے وہ اپنے قائدین کے فیصلوں کی پابندی اور حمایت کریں گے ۔