چوری کی وارداتوں کا سراغ نہ ملنے پر وکلاء کی پولیس کے خلاف علامتی ہڑتال

جمعرات 21 اپریل 2016 19:10

بورے والا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) بورے والا بار ایسوسی ایشن نے دوماہ قبل ڈی ایس پی آفس کے سامنے سے بار کے سینئر وکیل میاں ریاض احمد وٹو کی چوری ہونے والی کار اور کئی وکلا کے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد ان کا سراغ نہ ملنے اور برآمدگی نہ ہونے کے خلاف علامتی ہڑتال کر کے ملتان روڈ بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

بورے والا بار ایسوسی ایشن کے ایوان کا ہنگامی اجلاس بارروم میں زیر صدارت صدر بار محمد جاوید شاہین ایڈووکیٹ منعقد ہوا.. اجلاس سے میاں ریاض احمد وٹوایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری نوید احمد چیمہ،سابق صدر محمد جاوید بیٹو،ہمایوں شکیل چیمہ نائب صدربار رانا نصر اللہ اور صدر بار محمد جاوید شاہین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بار کی کاربرآمدنہ ہونے اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلہ میں سنجیدہ اقدام نہ کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی بورے والا کے دفتر سمیت تمام تھانوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا کہ جب تک مسروقہ گاڑی اور موٹر سائیکلیں برآمد نہیں کی جائیں گی ان کاپولیس کے خلاف احتجاج جاری رہے گابار کے اجلاس میں شہباز حسین بھٹہ ایڈووکیٹ،چوہدری ریاض احمد کاہلوں ،حاجی رشید حمد بھٹی،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ،شیخ محمدعمران،چوہدری مشتاق احمد ایڈووکیٹ،حافظ عاطف ریاض ایڈووکیٹ سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :