جعلی ویب سائٹ بنا کر اربوں روپے لوٹنے والا گروہ لاہور سے گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 19:04

جعلی ویب سائٹ بنا کر اربوں روپے لوٹنے والا گروہ لاہور سے گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) جعلی ویب سائٹ بنا کر اربوں روپے لوٹنے والے گروہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ گروہ ایک جعلی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے میں ملوث رہا ہے۔ گروہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں لیاقت علی، احسن رضا اور دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس گروہ کی جانب سے 2015 میں ایک آن لائن کاروبار کی ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کاروبار میں کم سے کم 800 ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دے کر لوگوں سے اربوں روپے لوٹے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 5 ہزار افراد سے 2 ارب سے زائد روپے لوٹے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کی جانب سے مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اس گروہ کو فیصل آباد کے با اثر سیاستدانوں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔ اس گروہ کی جانب سے چلائی جانے والی ویب سائٹ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے لیے گئے متعدد کمپیوٹرز اور دستاویزات کو فرانزک تحقیقات کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :