وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی اور ریڈیو اسٹیشن ایف ایم104.6 کا دورہ

جمعرات 21 اپریل 2016 18:52

لاہور۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو روزمرہ کے واقعات اور حقائق کو درست انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،تیزی سے بدلتے اس دور میں صحافتی رموزو امور سے کما حقہ آگاہی،صحافیوں اور طلباء کی جدید خطوط پر پیشہ وارانہ ٹریننگ اور میڈیا ایجوکیشن بنیادی اہمیت کی حامل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی اور ریڈیو اسٹیشن ایف ایم104.6 کا دورہ کرتے ہوئے کیا،انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ ہذا کی کارکردگی،نمایاں اعدادو گراف، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈاکٹر وقار ملک،ڈاکٹر بشری حمید،ڈاکٹر لبنی ظہیر،اسسٹنٹ پروفیسر شبیر سرور اورعامر باجوہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے مختلف ڈیپارٹمنٹس بشمول نیوز سٹوڈیو،آڈیو وڈیو لیب، کمپیوٹر لیب،لائبریری،حمید نظامی ہال و دیگر بلاکس کا بھی معائنہ کیا اور انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم کی انتظامی و تدریسی صلاحیتوں و کاوشوں کو بھرپور سراہا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کا کہنا تھا کہ صحافتی اخلاقیات کی مکمل پاسداری ہی مثبت اور جاندار صحافت کے فروغ کا سبب ہے،صحافت سے وابستہ افراد اور نو آموز طلباء کیلئے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کو اپنی عادت بنائیں، معاشرتی مسائل کو احسن انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز و اقدامات پیش کرتے ہوئے ارباب اختیار تک پہنچانا ہی ڈویلپمنٹ جرنلزم کا بنیادی تصور ہے،بعد ازاں انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور شبیر سرور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کا پنجاب یونیورسٹی ریڈیو ایف ایم 104.6پر انٹرویو بھی کیا جسے طلباء،اساتذہ اور سامعین نے بے حد سراہا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :