پروفیسر رشید احمد انگوی کی کتاب ”علامہ اقبال کے تعلیمی تصورات“شائع ہوگئی

جمعرات 21 اپریل 2016 18:52

لاہور۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء )معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر رشید احمد انگوی کی تازہ کتاب ”علامہ اقبال کے تعلیمی تصورات“شائع ہوکر منظر عام پر آگئی ہے،کتاب علامہ اقبال کے یوم وصال کے موقع پر اہل وطن کے لیے ”اقبالی تحفہ“کے طور پر پیش کی گئی ہے جس میں تعلیم وتعلم کے حوالے سے علامہ اقبال کے تمام اشعار بمعہ تشریح پیش کیے گئے ہیں ،کتاب پروفیسر انگوی کی تعلیمی خدمات کی نصف صدی کی تکمیل پر گولڈن جوبلی پراجیکٹ کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے،اہل فکرودانش نے اسے اقبال کے ہر شیدائی کے لیے تحفہ اورتعلیمی دنیا کی ضرورت قراردیا ہے،واضح رہے کہ علامہ اقبال کے تصورات پر تحقیقی کام پروفیسر رشید احمد انگوی (ڈئریکٹر الخلیل ریسرچ سنٹر)کی نگرانی میں جاری ہے۔

ٍ