یو ای ٹی لاہور کی بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے تحت ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ پروگرام اختتام پذیر

جمعرات 21 اپریل 2016 18:49

لاہور۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے تحت ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ پروگرام بعنوان ’مشعل حیات‘ اختتام پذیر ہو گیاجس میں خون کی سکریننگ، تھیلیسیمیا اور دیگرمتعلقہ پیچیدہ معاملات کے حوالے سے آگہی واک،بنیادی زندگی کے تحفظ کیلیے ابتدائی طبی امداد ک تربیتی سیشنز بھی شامل تھے،تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سہیل احمد، نورالحسن،مسرت مصباح،سوسائٹی ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر یوسف انور ملک بھر سے این جی اوزاور مختلف جامعات کی بلڈ سوسائٹیز نے شرکت کی،اس اجتماع کا مقصد خون ، اسکی بیماریوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ دینے کیلیے ترغیب دلانا اور ایک دوسرے کو اپنے تجربات میں شریک کرنا تھا،اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ کرنا انسانیت کی تعظیم اور زندگی کو اہمیت اور نصب العین دینا ہے،اس سے بیمار افراد کو نئی زندگی ملتی ہے اور معاشرے کی خدمت کرنے کا جذبہ اور سوچ حاصل ہوتی ہے، وائس چانسلر نے کہا کہ خون دینے سے اس میں موجود پیچیدگیوں کو سمجھنا اور تندرست زندگی گزارنے کا لائحہ عمل اپنانے میں مدد میسر ہوتی ہے،تقریب میں جامعہ کے ڈینز، اساتذہ، انتظامیہ،بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ممبران اور طلبا ء و طالبات کی کثیر تعدادکی موجودگی میں مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :