چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف کی ملاقات
جمعرات 21 اپریل 2016 18:49
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چین کے اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ نے نیول ہیڈکواٹرز میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال میں کردار اوربحرِہند میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان نیو ی کے جہاز کا دورہ بھی کریں گے۔ جنرل لیو شینگ کو اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیفکے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں پی ایل اے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل اینڈ چیف آف ڈیپارٹمنٹ آف آرمڈ اینڈسروسز اکیوپمنٹ اورچیف آف اوورآل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ آف جنرل اکیوپمنٹ شامل ہیں۔(جاری ہے)
لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگنارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور وار سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار اد ا کرے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.