نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں نیشنل انرولمنٹ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام

جمعرات 21 اپریل 2016 18:49

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل ) میں نیشنل انرولمنٹ مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا جس کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز آوٹ آف سکول چلڈرن کی انرولمنٹ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ یہ پروگرام پلاننگ کمشن حکومت پاکستان کے وژن 2025ء کا حصہ ہے جس میں 5 سال سے9 سال تک عمر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے اور انہیں سکولز میں داخل کرانا ہے۔

اس حوالے سے نمل میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ریکٹر نمل میجر جنرل ضیا الدین نجم، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل، ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نمل یونیورسٹی کی انفرادیت ہے کہ حکومتی اقدام سے قبل ہی نومبر 2015ء میں"چراغ بدر" کے نام سے ایک منصوبے کو عملی شکل دے چکی ہے جس میں 30بچے انرولڈ ہیں ،یہ پراجیکٹ ریکٹر نمل ضیا الدین نجم کے وژن کے حصہ ہے اور نمل کے ہی قائم کردہ زکوةٰ فنڈ سے کام کر رہاہے ،ملک میں تعلیم عام کرنے اور خاص طور پر محروم طبقہ کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنا نمل یونیورسٹی کا مشن ہے،نملG-12 سیکٹر کے اسکول میں 130بچوں کوAdopt کر چکی ہے اور کچی آبادی اور دیگر ایسے علاقوں میں بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور جلد ہی مزید بچوں کو اسی پرگرام کے تحت تعلیمی عمل میں شامل کر لیا جائے گا۔