ادویات پر پانچ سو فیصد تک منافع لینے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 21 اپریل 2016 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ادویات پر پانچ سو فیصد تک منافع لینے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی تیاری اور فروخت پر پانچ سو فیصد تک منافع کمانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کیخلاف کاروائی کر کے انکے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرتی ہیں جس سے ان کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور پھر ادویات کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔