تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے سیمینار کے انعقاد کا سلسلہ جاری

جمعرات 21 اپریل 2016 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے سیمینار کے انعقاد کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں اینٹی ڈینگی سیمینار منعقد ہوا۔جس میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی سمبلی فرزانہ بٹ تھیں جبکہ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر اعزاز احمد خاں،پروفیسر عاصمہ کامران اور ڈاکٹر مختار حسین شاہ کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مہمان خصوصی ممبر صوبائی سمبلی فرزانہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔حکومت کی طر ف سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور ویکٹر سرویلینس اور دیگر سر گرمیں کو بھر پور طر یقہ سے جاری رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص رکھیں۔بہترین منصوبہ بندی اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے اس موذی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح پر اس سے بچاؤ کے لئے شعور و آگاہی کو فراہم کرنا ہو گا۔ آخر میں دیگر مقرر ین نے شرکاء کواس سے بچاؤ بارے مفید معلومات بھی فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :