حکومت جاری مالی سال کے دوران جنو بی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر303ارب6کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ‘ ملک اقبال چنٹر

ڈی جی خان ،راجن پور میں رود کوہیوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں کی روک تھام کے منصوبوں پر10ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں

جمعرات 21 اپریل 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت جاری مالی سال کے دوران جنو بی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر303ارب6کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رود کوہیوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی روک تھام کے منصوبوں پر10ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے آفس میں وفد سے ملاقات میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے3ارب 36کروڑ روپے کے پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔اسی طرح بہاولپور سے حاصل پور تک 70کلو میٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر پر4ارب 90کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ملتان میں میٹرو بس منصو بہ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، قائد اعظم سولر پارک،دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر،ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام،ملتان اور مظفر گڑھ میں ہسپتالو ں کا توسیعی منصوبہ اور غربت مکاؤ پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کے وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب بھی تر قی یافتہ علاقہ کہلائے گا اور دیگر علاقوں کے ماتھے کا جھومر بنے گا۔

متعلقہ عنوان :