محکمہ داخلہ نے چھوٹو گینگ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 21 اپریل 2016 18:02

محکمہ داخلہ نے چھوٹو گینگ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے چھوٹو گینگ کے حوالے سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) عطاء محمد جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی بہاولپور ڈی ایس پی آفتاب اﷲ ،ایس ایچ او بنگلہ اُچا پرویز اختر ،آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران ٹیم کے رکن ہوں گے ۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم چھوٹو گینگ کے حوالے سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کرائے گی ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی پولیس اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :