اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے امریکہ میں مقیم شہری کی اراضی قابضین سے واگزار کر ا لی

امریکہ میں مقیم ڈاکٹر افتخار کی 55 کینال اراضی پر 8 سال سے تین افراد نے قبضہ کر رکھا تھا

جمعرات 21 اپریل 2016 18:02

اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے امریکہ میں مقیم شہری کی اراضی قابضین سے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کوششوں سے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر افتخار چوہدری کی 55 کینال 5 مرلہ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی ہے ۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس اراضی پر 8 سال سے تین افراد نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔

شیخو پورہ کے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر افتخار چوہدری کی طرف سے ۔

(جاری ہے)

کو شکایت کے بعد یہ معاملہ ڈسٹرکٹ اورسیز کمیٹی شیخو پور کو ریفر کیا گیا جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غازی مینارہ ضلع شیخو پورہ میں یہ اراضی قابضین سے واگزار کرا کے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کیا ۔افضال بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوپی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی پنجاب حکومت کے کسی بھی ادارے کے متعلق اپنی شکایات کے ازالے کے لئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :