آرمی چیف کااحتسابی عمل کے تحت فوجی آفیسران کو برطرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری

پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ با شانہ کھڑی ہے ، موجودہ کر پٹ اور بددیانت ٹولہ احتساب کے لیے تیا ر ہو جائے

جمعرات 21 اپریل 2016 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کااحتسابی عمل کے تحت فوجی آفیسران کو برطرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے ،احتساب کے حوالے سے آرمی چیف نے اپنی تقریر پر عمل شروع کر دیا ہے جو کہ سولین حکومت کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہے ،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ با شانہ کھڑی ہے ، موجودہ کر پٹ اور بددیانت ٹولہ احتساب کے لیے تیا ر ہو جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے قائد اور اقبال کے پا کستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھ دیا ہے ، ملک میں کوئی مقد س گا ئے نہیں سب کا بلا تقریق احتساب ہو نا چا ہیے،تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانو ن کی حکمرانی قائم کر نے کے لیے جد وجہد میں مصروف عمل ہے ،کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کاقیام ممکن نہیں،دولت لوٹ کر باہر لے جانے والوں لیٹروں سے پائی پائی وصول کی جا ئے ،ملک میں کرپشن کی سزا ،سزائے موت ہو نی چاہیے، ملک کو دنوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا منتقی انجام قریب ہے ،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،امیر، امیر سے امیر تر اور غریب،غریب سے غریب تر ہو رہا ہے ،6کروڑسے زائد افراد خطے غربت سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں،80%افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں،علاج معالجہ ،تعلیم ،صحت اور روز گا ر جیسی بنیادی سہولتوں سے عوام محروم ہے ،انصاف ملک میں ناپیدا ہو چکا ہے ، ملک وقوم کے تمام وسائل پر چند خاندان قابض ہیں ،غریب عوام کو مہنگائی ،لووڈشیدنگ ،بھوک افلاس جیسے مسائل نے گھیر رکھا ہے ،حکمران غیر ملکی قرض لینے کے عالمی ریکارڈبنا چکے ہیں،ن حکمرانو ں کی عوامی مسائل حل کر نے کے بجا ئے ،اقتدار کو بچا نے اور اپنی جیبیں بھر نے میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :