ٹنڈو محمد خان، جنر ل راحیل شر یف ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،پیر اسد اللہ سرہندی

جمعرات 21 اپریل 2016 17:40

ٹنڈ و محمد خا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) جنر ل راحیل شر یف ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں قوم پاک فوج کی تمام کاروائیوں کی حمایت کر تی ہے ، دشت گردی کے خاتمے کے سوا ملک ترقی نہیں کر سکتا ان خیا لا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی رہنمااور سینٹر ل کمیٹی کے میمبر پیر اسد اللہ سرھندی نے اپنے آفس ٹنڈ و محمد خا ن میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنر ل راحیل شر یف نے کر اچی میں دھشت گردوں کے ہا تھوں شہید ہو نے والے سات پو لیس اہلکاروں کی شہادت پر آئی جی سندھ پو لیس اے ڈی خواجہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کی ہے جو کہ ایک خوش آئندہ عمل ہے جس پر جنر ل راحیل شریف کو میں خراج تحسین پیش کر تا ہو ں انہو ں نے کہا کہ سندھ پو لیس مظلوم ہے محدود وسائل کے باوجو د اپنی جان خطرے میں ڈال کر چوبیس گھنٹے سندھ میں امن و امان کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کو سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے داہر ہ کا رکو وسیع کر کے ملک کے کو نے کو نے میں پھیلایا جا ئے تا کہ پورے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ پو ری قوم سندھ پو لیس ، پاک فوج او رجنر ل راحیل شریف کے ساتھ ہے، اس مو قع پر انہوں نے کر اچی میں شہید ہو نے والے سات پولیس اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا، اس مو قع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر پیر معصوم جان سرہندی ، اختر پٹھان ،اسرار احمد عرف اشو میمن، اصغر مغل و دیگر بھی مو جو د تھے۔