حجرہ شاہ مقیم، دو ڈاکوؤں نے بیوپاری سے پونے دو لاکھ لوٹ لیے

جمعرات 21 اپریل 2016 17:38

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)دو ڈاکوؤں نے بیوپاری سے پونے دو لاکھ لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گیارہ جی ڈی کا رہائشی اختر حسین و دیگر شہ زور ڈالہ پر مال مویشی خریدنے جا رہے تھے کہ اڈا چوچک کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر ایک لاکھ ستر ہزار روپے ودیگر قیمتی کاغذات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔