جنرل راحیل شریف کا بیان مفاہمتی کرپٹ حکمرانوں کے لئے خطرے ی گھنٹی ہے، محمد انور گجر رزاق باجوہ

جمعرات 21 اپریل 2016 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سنئیر رہنماء محمد انور گجر رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے کرپشن پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مفاہمتی کرپٹ حکمرانوں کے لئیے خطرے ی گھنٹی ہے،جمہوریت کی آڑ میں مفاہمت کی نام پر صرف کرپشن یہ نہیں،بلکہ ہڑپشن ہوئی ہے،حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلا کر عوام کی بھی چیخیں نکال دی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مفاہمتی سیاست کی لعنت سے بے زار اور تنگ آچکے ہیں اور اب معاشی دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب کی طرح آپریشن کی ضرورت کے لئیے جنرل راحیل شریف سے پر امید ہیں،کیونکہ قاتلوں دہشتگردوں سے بھی جنرل راحیل شریف نے ہی عوام کو چھرکارا دلایا ہے،جس کی وجہ سے آج جنرل راحیل شریف سیاسی لیڈروں اور حکمرانوں سے زیادہ سچے، مخلص،بہادر عوام میں مقبول ہیں،جس کی مثال آج حکمرانوں اور سیاسی لیڈروں کے بجائے عوام آج جنرل راحیل شریف کی تصویریں گلیوں ،چاکوں اور شاہراہوں پر آویذاں کررہے ہیں اور عوام کی امید کی آخری کرن ہے،جوکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ چوروں اور لٹیروں کا ملک کی ترقی کے لئے خاتمہ ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے زرداری لیگ سے مک مکا کر کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے،کیونکہ آج سندھ میں لوٹ مار ،کرپشن پیپلزپارٹی پربد نما داغ بن چکی ہے،جس کی وجہ سے کچھ دہشتگرد عناصر سندھ کے نا اہل کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے تحفظ دینے والے پولیس اہلکار خود دہشتگردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں،جوکہ بڑی افسوس ناک بات ہے،کیونکہ اس کی ذمہ دار سندھ کے نااہل حکمران اور کرپٹ ٹولہ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)عرصہ دراز سے کرپشن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے،پارلیمنٹ کرپشن کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کر کے اپنی ساکھ اور اہمیت کھوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :