ایس ای سی پی نے حصص کی عوامی پیشکش کے قواعدکا مسودہ عوامی آراء کے لئے جاری کر دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی منظوری سے حصص کی عوامی پیشکش کے قواعد کا مسودہ عوامی آراء کے لیے جاری کر دیا ہے۔ پبلک آفرنگ آف سکیورٹیز رولز2016ء کا مسودہ سرکاری گزٹ میں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد تیس دن کے اندر قوائد کے مسودہ پر اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔

حصص کی عوامی پیشکش پرائمری کیپٹل مارکیٹ کا اہم جزو ہے۔ حصص کی عوامی پیشکش کے مجوزہ قوائد ایکوٹی اور دیٹ سکیورٹیز ‘ دونوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ حصص کی عوامی پیشکش کے ذریعے‘ کارپوریٹ ادارے عام سرمایہ کاروں سے عوام سے اپنے حصص جاری کر کے سرمایہ اور فنڈز اکھٹا کر تے ہیں لہذاٰ شیئرز کی عوامی پیشکش کے طریقہ کار کو باقاعدہ ایک ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لانا اور اس کو ریگولیٹ کرنا سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔

(جاری ہے)

پبلک آفرنگ سکیورٹیز کے قوائد‘ ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) رائٹ اینڈ بونس ایشوز کے ذریعے حصص کی فروخت کرنے والے جاری کنندہ ‘ پیش کنندہ ‘ ان کے سپانسرز اور لسٹڈ کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔ دیگر شرائط کے علاوہ ڈرافٹ رولز ‘ آئی پی او کے ذریعے حصص کی پیشکش کی شرائط ‘ لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے رائٹ اور بونس ایشوز ‘ حصص کی پریمیئم اور بونس میں ادائیگی ‘ اکثریتی شراکت دار کی جانب سے حصص کی تحلیل ‘ ڈیٹ سکیورٹیز کا اجراء جیسے امور کے لئے فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔

ان کا مقصد حصص کی فروخت اور لین دین کو جدید تقاضوں کے مطابق ریگولیٹ کرنا ہے۔ مزید حصص کی عوامی پیشکش کے نئے قوائد میں کمپنیز (ایشوآف کیپیٹل ) رولز ۱۹۹۶ء کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ سکیورٹیز ایکٹ ۲۰۱۵ء کے تحت بنائے جانے والے یہ قوائد کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :