ہمارا مقصد گدون صنعتی بستی کی سابق مراعات کی بحالی ،نئی صنعتی بستیوں کے قیام کے ذریعے صوبے کی ترقی ،بیروزگاری کا خاتمہ ہے، عبدالکریم معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے
جمعرات 21 اپریل 2016 17:28
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد گدون صنعتی بستی کے سابقہ مراعات کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئی صنعتی بستیوں کے قیام کے ذریعے صوبے کی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شمشہ خیل صوابی میں حاجی عبدالمتین کی صدارت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
جس میں سماجی شخصیات ‘تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کے کارکنو ں حاجی عنصر علی ‘مسمر خان ‘شمیم اکبر ‘حاجی متین‘ولی کاکا ‘رشید‘تاجبر خان ‘رمضان علی ‘سہراب ‘نعیم ‘شیر زمین خان ‘اسرار ‘سید فروش نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
ضلع صوابی کے چےئرمین مسعود جبار خان نے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کی نمائندہ پارٹی ہے‘اس کا ثبوت مردم شماری جیسے اہم مسئلے پرہماری پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اقتصادی راہداری‘فاٹا ‘ صوبے اور پختون قوم کے حقوق کے ہر مسئلے پر ہمیشہ مثبت اور فعال کردا رادا کیا ہے اور افغانستان ‘ پاکستان کے درمیان مسائل کے حل کے لئے آج بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔
پختون خواہ کے صنعتوں کے انچارچ معاون خصوصی کریم خان نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی صرف عوام کی خدمت کے لئے حکومت میں شامل ہوئی ہے‘ہمارا مقصد گدون امازئی کی سابقہ مراعات کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئی صنعتی بستیوں کے قیام کے ذریعے صوبے کی ترقی اور بے روزگاری ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔اس کے علاوہ پیہور ہائی لیول کینال کی توسیعی پروگرام کے ذریعے لاکھوں ایکڑ اراضی بھی زیر کاشت لائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ نے ہمیشہ ضلع صوابی کو خصوصی اہمیت دی ہے ‘اس کا ثبوت گیس کی فراہمی اور گدون صنعتی بستی کی مراعات‘شاہ منصور میں باچا خان کمپلیکس وغیرہ ہیں۔اس موقع پر فیاض علی خان ‘زاہد باچا‘روزی امین اور حلقہ 31کے چےئر مین شوکت ایاز خان پپو ‘حاجی حلیم خان اور امجد خان نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.