فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 26 اپریل سے شروع ہونگے

جمعرات 21 اپریل 2016 17:25

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات26 اپریل سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ایچ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں میں اور پرائیویٹ/سابقہ امیدواران کی سلپس ان کے داخلہ فارمز میں دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رولنمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اس سلسلے میں اگر کوئی مشکل پیش ائے تو فوری طور پر بورڈ ہذا کے افسران سے رابطہ کریں۔ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی رول نمبر سلپ طالب علم کی شناخت کے ساتھ امتحان کے لئے قابل قبول ہیں۔