صو بے میں شمسی توانائی، پن بجلی، فروٹ کی پروسسنگ سمیت سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں، حافظ عبدالماجد

جمعرات 21 اپریل 2016 17:24

کوئٹہ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) سی پیک اور اقتصادی راہداری سے متعلق چین جانیوالے بلوچستان کے وفد نے چائینزسرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ صوبے میں توانائی، کان نکنی، زراعت، انڈسٹریز لگانے، ماہی گیری سمیت دیگرشعبوں میں موجود زبردست مواقع سے فائدہ اٹھائے، اس سلسلے میں انہیں حکو مت، سیکورٹی اداروں اور چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان سمیت تمام افراد کا ہمہ وقت بھرپور تعاون حاصل رہے گا، بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد چائینز سرمایہ کاروں کو بزنس پارٹنر شپ کی بھی دعوت دیتے ہیں، گوا در ملک اور صو بے کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے، نہ صرف پا ک فو ج کی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کو ریز کیا گیا ہے بلکہ 10ہزار نئے پو لیس کے جوان بھی بھر تی کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارچین جانیوالے وفد کے سربراہ حافظ عبدالماجد ،چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی ،ڈپٹی کمشنر گوادر نے چائنا اکنامک کارپوریشن سینٹر کے دورے اور بلوچستان بزنس ڈائیلاگ ودیگر کے موقع پر چینی سرمایہ کاروں سے خطاب ومکالمہ کرتے ہوئے کیا ۔وفد کے سربراہ حافظ عبدالماجد نے کہاکہ چائنیز سرمایہ کاروں کیساتھ ان کی ملاقات اورپروگرام انتہائی مثبت رہاہے جس کے دورس نتائج برآمدہونگے ہمیں امید ہے کہ بہت جلد چائنیز سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان میں ماہی گیری،زراعت ،کان کنی ،توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آئیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے چائنیز سرمایہ کاروں پربلوچستان میں ماہی گیری،زراعت ،کان کنی میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور امن وامان کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق صورتحال واضح کی ہے انہوں نے کہاکہ چائنیز سرمایہ کاروں کوبلوچستان میں بنائے جانیوالے 6اقتصادی زون سے متعلق بھی آگاہ کردیاگیاہے اور انہیں بتایاگیاہے کہ ان کیلئے مذکورہ زونز میں کیا کیا خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے بلوچستان میں توانائی ،کنسٹریکشن،پھلوں کی گریڈنگ ،فنیشنگ اورپروسسنگ سمیت دیگر حوالوں سے سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی موجود ہے جس کاانہوں نے ان سے اظہار بھی کیاہے ۔چیمبر آ ف کا مرس کو ئٹہ بلو چستان کے صدر جمال ترہ کئی نے کہاکہ بلوچستان کے تاجر چین کے سرمایہ کاروں کیساتھ بزنس سیکٹر میں پارٹنر شپ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،صو بے میں شمسی توانائی ،پن بجلی ،فروٹ کی پروسسنگ ،گریڈنگ ،فنیشنگ ،انڈسٹریز سمیت دیگر حوالوں سے سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہے ہم چا ئینز سرمایہ کاروں کو بلوچستان آنے اور تجا رت سے وا بستہ افراد کے ساتھ مل کر بزنس پا رٹنر شپ قا ئم کر نے کی بھی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں شمسی توانائی اورپن بجلی سمیت پھلوں کی پروسسنگ ،گریڈنگ ،فنیشنگ ،کانکنی ،انڈسٹریز سمیت دیگر میں بھی وسیع تر مواقع موجود ہے کیونکہ بلوچستان کونہ صرف پاکستان کافوڈ باسکٹ کہاجاتاہے بلکہ یہاں پیداہونیوالے پھلوں اورسبزیوں کی کوئی ثانی بھی نہیں انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فروٹس کیلئے پروسسنگ ،گریڈنگ اورفنیشنگ پلانٹس لگائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کوئلہ ،کرومائیٹ ،خام لوہا،سونا ،تانبا،اونکس ،گرینائیٹ ،سیسہ اورزنک سمیت بے شمار معدنیات بھی پائے جاتے ہیں ان کیلئے بھی پلانٹس لگا کر خطیر زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تاجر چین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ نہ صرف پارنٹرشپ کیلئے تیار ہے بلکہ وہ انہیں ہرممکن سہولیات بھی دیں گے۔

جمال ترہ کئی نے چین کے حکومتی حکام پر زورد یاکہ وہ بلوچستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر تین سو میگاواٹ کابجلی گھر بنائیں تاکہ توانائی بحران میں کمی آئے اور عوام سمیت انہیں مشکلات سامنا نہ کرناپڑے ۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے چین میں سی پیک سے متعلق چائنیز سرمایہ کاروں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہاہے کہ گوادر پاکستان اوربلوچستان کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہے وہاں نہ صرف سی پیک کیلئے آرمی کی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن ریز کی گئی ہے بلکہ 10ہزار پولیس کے جوانوں کوبھی بھرتی کیاجارہاہے انہوں نے چائینز سرمایہ کاروں کودعوت دی کہ وہ بلوچستان اورگوادرا ٓئیں اوروہاں امن وامان کی بہترین صورتحال کافائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاری کرے انہوں نے سرمایہ کاروں کویقین دلایاکہ ان کی سیکورٹی اوردیگرسے متعلق وفاقی اورصوبائی حکومتیں انتہائی سنجیدہ ہے اوراس سلسلے میں کوئی بھی لمحہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد چائینز سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد بلوچستان آکر سی پیک میں سرمایہ کاری کریں گے انہوں نے کہاکہ چائینز حکام کیساتھ ہونے والے ڈائیلاگ انتہائی مثبت نتائج دے گی۔

متعلقہ عنوان :