بلوچستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کاتقریب سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 17:24

کوئٹہ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلو چستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے کوئٹہ کینٹ میں سدرن کمانڈ اور محکمہ جنگلات و رلڈلائف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب بلوچستان کے مشیرجنگلات عبیداللہ بابت ،صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی،انسپکٹرجنرل فرنیٹئرکوربلوچستان میجرجنرل شیرافگن اور دیگر حکام موجودتھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان میں بہت سے بین الاقوامی اہمیت کے حامل علاقے موجود ہیں جس میں ہنگول پارک ،ہزار گنجی پارک سر فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے وزیر اعظم کے گرین پاکستان منصوبے کے تحت بلوچستان میں بھی عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت صوبے میں پانچ سال میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے مشیر جنگلات عبیداللہ بابت نے کہا کہ قیمتی جنگلات اور جانوروں کے تحفظ کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کررہی ہے تقریب میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن اور سول اور پاک فوج کے افسران نے بھی شرکت کی اور جنگلات کے تحفظ بارے سیر حاصل بحث بھی کی گئی تقریب میں مختلف کالجز کے طلباو طالبات نے بھی شرکت کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جنگلی حیات پر دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :