پنجاب بھر میں627ٹریفک حادثات میں12ا فراد جاں بحق،711زخمی

جمعرات 21 اپریل 2016 17:16

لاہور۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز627ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق جبکہ483شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ216افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 252 ڈرائیورز،23کم عمرڈرائیور،337مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ142ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت142متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد73حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 40 حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل711متاثرین میں 557مرد اور154خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں108افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور404فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 199زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں512موٹر سائیکلز،86آٹو رکشے،60موٹر کاریں،45مسافربسیں،21ٹرک اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :