دفعہ 144 کے تحت گندم کی پرالی اور توڑی جلانے پر پابندی عائد

جمعرات 21 اپریل 2016 17:15

سرگودھا۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء )ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع سرگودہا میں واقع موٹروے کے ساتھ 220 میٹر کی حدود میں گندم کی پرالی اور توڑی جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ پرالی کے جلانے سے دھوئیں کی وجہ سے حادثات رونما نہ ہوں۔