احمدیار،قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو فرار کرانے پر2سہولت کار گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 16:58

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو فرار کرانے پر2سہولت کار گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 74/EBمیں تھانہ صدر کے سب انسپکٹرمحمد خالد نے پولیس نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر قتل و سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں محمد عامر ،محمدافضل اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد شفیع سکنہ جمن شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا توملزمان نے تینوں اشتہاریوں کو فرار کرادیا پولیس نے سہولت کار محمد زمان اور شبیرحسین کو گرفتارکرکے الگ الگ مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :