آرمی چیف کا کر پشن کرنیوالوں کو بر طرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے ‘چوہدری محمدسرور

جمعرات 21 اپریل 2016 16:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف ایکشن کیلئے سارا پاکستان ایک پیج پر ہے،آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کا کر پشن کرنیوالوں کو بر طرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے، کرپٹ حکمرانوں کا اتحاد ایک دوسرے کو بچانے کیلئے ہے مگر انکو ناکامی کے سواکے کچھ نہیں ملے گا،کر پشن صرف ملک وقوم نہیں حکمرانوں کی سیاسی تباہی بھی ثابت ہوگی، پاکستان میں ٹیکس چوری نہیں بلکہ حکمران طبقہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتا ہے، امیر غریب میں فرق بڑھ رہا ہے، کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

پاکستان سٹیزن موومنٹ کے سر براہ حافظ غلام محی الدین کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں ہمیشہ سے جمہو ریت کی حمایت کرتی ہے مگر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ہی جمہو ریت کیلئے سب سے بڑ اخطرہ ہے اور نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے مگر اسکے باوجود حکمران ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نے میں سنجیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پانامہ لیکس کے معاملے پر سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ بالکل درست اور قومی امنگوں کے عین مطابق ہے اور (ن) لیگ بھی چاہیے کہ اس جائز مطالبے کو فوری منظور کر یں اور پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کرپشن کے خلاف محاذ بنانے کی ضرورت ہے اور عمران خان بھی اس حوالے سے 24اپریل کو جلسے میں اگلا لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے اور عمران خان کارکنوں کو جو بھی ہدایات دیں گے پوری تحر یک انصاف اسکے ایک ایک لفاظ پر عمل کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :