ہاکی کے جونیئر کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ کیمپ 24 اپریل سے شروع ہوگا

جمعرات 21 اپریل 2016 16:48

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء )ہاکی کے جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور انکی فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ کیمپ 24 اپریل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا ۔ 10 مئی تک جاری رہنے والے کیمپ میں 40 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، علی رضا، رومان خان، حافظ علی عمیر اور عثمان غنی گول کیپرز۔

ایم عاطف مشتاق، حسن انور، زاہد الله، فیصل شاہ، عابد بھٹی، امجد خان، مبشر عبی فل بیکس۔ ابوبکر محمود، فیضان، ایم جنید کمال، ایم عثمان، محمد قاسم، علی رضا، تنظیم الحسن، سہیل شیراز، محمد عدنان اور غضنفر علی ہاف بیکس جبکہ شان ارشاد، ایم اظفر یعقوب، محمد دلبر، محمد عتیق، ایم بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل، فہد الله، سمیع الله، عامر علی، ایم شہریار، محمد رضوان، بلال محمود، محمد نوید، سارن بن قمر، خیر الله، ذیشان بخاری اور عمر حامدی فاروڈز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے آفیشلز میں بریگیڈئر (ر) خالد مختار فرحانی ٹیم منیجر، طاہر زمان ہیڈ کوچ، ذیشان اشرف، محمد عرفان معاون کوچ، ارشد حسین گول کیپر کوچ، غضنفر علی فزیکل فٹنس ٹرینر اور نیوٹریشن، وقاص بٹ اسسٹنٹ گول کیپر، زاہد علی ویڈیو انالسٹ جبکہ ڈاکٹر عدنان ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔