نیب نے جنوبی پنجاب میں بیورو کریسی کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی

جمعرات 21 اپریل 2016 16:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) نیب نے سیاسی، تجارتی شخصیات کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کی بیورو کریسی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاامیتاز احتساب کو بہتر بنانے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نیب نے جنوبی پنجاب کی سیاسی، سماجی، تجارتی شخصیات کے ساتھ ساتھ بیورو کریسی کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس عمل کے دوران جنوبی پنجاب کی ایک اہم شخصیت بھی نیب سے کلین چٹ حاصل کر چکی ہے مگر نیب نے اس عمل کو بڑھاتے ہوئے جنوبی پنجاب کے کیسز اور شکایات پر وسیع تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :