آرمی چیف نے کرپشن کے الزام پرپاک فوج کے11 افسران کو برطرف کردیا

برطرف ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل سمیت 5 بریگیڈئیر، 3کرنل اور ایک میجر شامل

جمعرات 21 اپریل 2016 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام پرپاک فوج کے 11 افسران کو برطرف کردیا،برطرف ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ جنرل سمیت میجر جنرل، 5 بریگیڈئیر، 3کرنل اور ایک میجر شامل ہیں، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں کی گئیں، برطرف ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد ، بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر سیف اللہ ، بریگیڈیئر عامر، کرنل حیدر اور میجرنجیب کے نام شامل ہیں، یہ تمام افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خٹک بلوچستان میں ایف سی کے عہدے پر فائز رہے ہیں، کرپشن کے الزامات میں برطرف تمام فوجی افسران سے تمام مراعات اور سرکاری اعزازات فوری طور پر واپس لی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے الزام پرپاک فوج کے 11 افسران کو برطرف کردیا، یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئیں، برطرف کئے گئے افسران میں بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد، بریگیڈیئر سیف اللہ ، بریگیڈیئر عامر، کرنل حیدر،لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خٹک، میجر جنرل اعجاز شاہد اور میجرنجیب کے نام شامل ہیں،یہ تمام افسران فرنٹیئر کور میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کرپشن کے الزامات میں برطرف تمام فوجی افسران سے تمام مراعات اور سرکاری اعزازات فوری طور پر واپس لی جائیں گی۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی آرمی چیف نے کوہاٹ میں سگنل ریجمنٹل سینٹر کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کیلئے بلاتفریق سب کا احتساب ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :