سوشل میڈیا، اخبارات، ایس ایم ایس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جمعرات 21 اپریل 2016 16:35

سوشل میڈیا، اخبارات، ایس ایم ایس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے گروہ کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) سوشل میڈیا، اخبارات، ایس ایم ایس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے مختلف ویب سائٹس ، فیس بک ، اخبارات اور ایس ایم ایس کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ لیاقت علی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم لیاقت علی نے اپنے بھائی نزاکت علی ، نثار بگا ، وسیم ، رانا احسن المعروف احسن قصائی سمیت دیگر ملزمان کی مدد سے ایک گروہ بنا رکھا تھا اور وہ مختلف ویب سائٹس ، فیس بک ، اخبارات اور ایس ایم ایس کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹتا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔