سی ٹی او لاہور کاناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی مغلپورہ سے جواب طلب ،انسپکٹرمعطل،2وارڈنز کو شوکاز

جمعرات 21 اپریل 2016 16:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ ،میکلوڈ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سپرویژن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی مغلپورہ سے جواب طلب کرلیا، فرائض میں غفلت ولاپرواہی،ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری ،تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پرسیکٹر انچارج میکلوڈ روڈکو معطل جبکہ 2وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے ۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی پر خصوصی توجہ رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مال روڈ ،میکلوڈ روڈ سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا۔

انہوں نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی مغلپورہ نعیم سے جواب طلب کرلیا فرائض میں غفلت کوتاہی اور ون وے کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی نہ کرنے پرانچارج میکلوڈ روڈ انسپکٹر اعجازکو معطل کردیاجبکہ وارڈن عامر سمیت 2کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اور دوران ڈیوٹی شہریوں کی مدد،راہنمائی کو معمول بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔