آرمی چیف کا کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، اب پاکستان کو کرپشن فری ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،سب سے پہلے جماعت اسلامی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے ،سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے کرپٹ اور بدیانت لوگوں کا صفایا کریں۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اپریل 2016 16:22

آرمی چیف کا کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، اب پاکستان ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل۔2016ء) :امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آرمی چیف کی طرف سے کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کو کرپشن فری ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،سب سے پہلے جماعت اسلامی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے ،سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے کرپٹ اور بدیانت لوگوں کا صفایا کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف اقدام پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاستدانوں اور موجودہ و سابقہ حکمرانوں کو بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے ۔ملک کی لوٹی گئی کھربوں ڈالرز کی رقم واپس آنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کیلئے احتساب کے اداروں کو اپنا موثر کردارادا کرنا ہوگا۔کرپٹ اور بدیانت مافیازکو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔