دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے،لیگی عہدیدار

جمعرات 21 اپریل 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) یونین کونسل 194 کے وائس چیرمین کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ، چیرمین حاجی رحمت علی، رہنماء (ن) لیگ صابر اسلم کونسلرز چوہدری عدنان اکبر اولکھ، چوہدری شاہد گجر، چوہدری سلیم گجر، چوہدری امجد، چوہدری ناصر معشوق مسیح سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنوں اور اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی چیرمین حاجی رحمت علی اور وائس چیرمین نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچایا ہے میں نہ مانوں کی سیاست کوباشعور عوام نے مسترد کر دیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا تعلیم و صحت سمیت میٹرو بس کے بعد اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے انتہائی مفید اور احسن اقدام ہے اس سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہوں گے یہودی لابی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہیں لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ملک و قوم کیلئے مثبت پالیسیاں سے مستقبل میں بھی حکومت (ن) لیگ کی ہو گی وزیر اعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب آخری مراحل میں ہے لہذا دہشتگردی کے مذید خاتمے کیلئے ہمیں اپنے اردگراد کے موحول پر نظر رکھنی ہو گی انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک ایک عالمی سازش ہے ملک دشمن عناصر ملک و قوم کو ترقی کرتا دیکھ نہیں سکتے اسی لئے میاں برادران کیخلاف من گھڑت ایشوز بنا کر ان کی ساکھ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی بیس کروڑ باشعور عوام حکومت کیخلاف اٹھنے والی آواز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :