گرمی کا پارہ چڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،ملک بھر کی طرح صوبائی درالحکومت میں سورج نے تہور بدلے تو بجلی کی سپلائی میں کمی رونما ہوگی۔پنجاب بھر کے مختلف شہروں،لاہور، پھول نگر،فصیل آبا،اوکارہ، پتوکی، گوجرانوالہ، ساہوال سمیت متعدد شہروں میں گزشتہ روز بجلی کی آنکھ مچولی چوبیس گھنٹوں جاری رہی گرمی کی شد ت کی وجہ سے بجلی کاسارٹ فال چھ ہزار تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں 12گھنٹے اور دیہاتوں میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی تمام کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوکر رہ گئے ۔

بجلی غائب ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کو ترستے گئے، لوگ بر وقت نمازیں ادا کرنے اور بچے سکول جانے سے قاصر رہے۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھی جس کی وجہ سے مزدوں کے گھروں میں فاقے نے ڈیرے ڈال لیے ، ان کے چولہے تھنڈے ،غریب آدمی دو وقت کی روٹی کمانے کو ترستے رہے۔ شہریوں اور محنت کش طبقہ کا کہنا ہے پنجاب حکومت کو اور چیف قصرزمان کو لوڈشیڈنگ کم کرنے انتظامات کرنے چاہے تاکہ ہماری کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہو ہمار ے بچے فاقہ کشی پر مجبور نہ۔ ان کا مزید کہناہے کہ عوام کو بہتر سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہونا چاہے۔(

متعلقہ عنوان :