چھوٹو گروپ کیخلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج مبارکباد پیش کرتے ہیں ، مسلم لیگ(ق)

جمعرات 21 اپریل 2016 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان ناصر رمضان گجر نے پنجاب میں نو گو ایریا ختم کرنے اور چھوٹو گروپ کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔چھوٹو گروپ کے خاتمہ سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہوگی اوراور کچ کے علاقہ میں امان و امان قائم ہوگا جس کیلئے علاقہ کی عوام ایک عرصہ سے مطالبہ کررہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ راجن پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چھوٹو گروپ کی کارروائیوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں اب بھی نو گو ایریا موجود ہیں جس کی پنجاب حکومت ہمیشہ نفی کرتی چلی آرہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بطوروزیراعلیٰ میں نے کچے کے علاقہ میں روجھان چوک، پل کھڑاک، شادو والی، کاکھڑ، اقبال آباد نزد سون میانی سنٹر پولیس پٹرولنگ پوسٹوں کی منظوری دی تھی اور ہر پوسٹ میں 25 کمانڈوز تعینات ہونا تھے لیکن شہبازشریف نے یہ پٹرولنگ پوسٹیں بند کر دیں جبکہ مجرموں کو پختہ بنکر اور مورچے بنانے کی کھلی چھٹی دی گئی، پنجاب حکومت نے خود تاوان دے کر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول اور 10پولیس اہلکار چھڑوائے جس سے چھوٹو گروپ کے حوصلے بلند ہوئے۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ فوج چھوٹو گروپ کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کرے اور ان کے خلاف بھی کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں کچے کے علاقہ میں پائیدار امن قائم ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :