عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کریں،عرفان دولتانہ
جمعرات 21 اپریل 2016 15:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کریں۔ ماضی میں عمران خان نے پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کی ۔پاک چین دوستی کی لازوال داستان سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوسکیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید نکھار پیدا ہوا ہے اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔
بلاشبہ یہ دوستی پاکستان کا عظیم سفارتی ورثہ ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ پاک چین دوستی کا جب بھی ذکر آئے گا تو وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مساعی ، محنت اور کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
موجودہ دور معاشی سفارتکاری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے جانا جاتاہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو پنجاب کی طرف راغب کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔
پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔پاکستان میں چین کے تعاون سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کی ٹھوس بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے اور صرف چند ماہ کے دوران ان معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور برق رفتاری سے کام جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.