کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں اپنے 400 شکار مکمل کرلیے

جمعرات 21 اپریل 2016 15:27

کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں اپنے 400 شکار مکمل کرلیے

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں اپنے 400 شکار مکمل کرلیے ہیں ۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کپ میں اسلام آباداور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلے گئے میچ میں احمد شہزاد کا کیچ تھام کر سر انجام دیا ۔

(جاری ہے)

34سالہ کامران اکمل اب تک 292لسٹ اے میچز میں وکٹوں کے پیچھے مجموعی طور پر 403شکار کرچکے ہیں جن میں 326کیچ اور 77سٹمپ شامل ہیں۔ان کی نظریں اب سابق وکٹ کیپر معین خان کے ملکی ریکارڈ پر مرکوز ہوں گی جنہوں نے 1989ء سے 2005ء کے دوران 357میچز میں 476شکار کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :