ٹنڈوآدم، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں 4سے 8 گھنٹے اضافہ ،شہری عذاب میں مبتلا

جمعرات 21 اپریل 2016 15:26

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ میں 4سے 8 گھنٹے اضافہ ،شہری عذاب میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈوآدم سب ڈویزن (ون)ٹنڈوآدم سب ڈویزن (ٹو) اور سب ڈویزن اڈیرو لعل کی جانب سے غیر اعلانی طور پر لوڈ شیڈنگ میں4 سے8 گھنٹے روزانہ اضافہ کردیا گیا ہے ٹنڈوآدم شہر میں روزانہ 8سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علائقوں میں 14 سے 12گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے شدید گرمیاں شروع ہونے اور غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث بچوں اور بڑوں میں گیسٹرو اور ملیریا کی بیماریاں پھیل رہی ہیں حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے شیڈیول کی 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے علاوہ روزانہ حیدر آباد سے مین سپلائی لائن کی خرابی کا بہانہ بنا کر روزانہ 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے شہریوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :